جمعرات 30 جولائی 2026 - 19:09
اربعین کا سفر منتظرین ظہورِ امامؑ کے لیئے الٰہی امتحان ہے: استاد پناہیان

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین استاد پناہیان نے کہا ہے کہ اربعین کا سفر محض ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ ظہورِ امام زمانہؑ کے منتظرین کے لیے ایک الٰہی امتحان ہے، جس میں انسان کی وفاداری، اخلاص اور آمادگی کو پرکھا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین استاد پناہیان نے کہا ہے کہ اربعین کا سفر محض ایک مذہبی اجتماع نہیں بلکہ ظہورِ امام زمانہؑ کے منتظرین کے لیے ایک الٰہی امتحان ہے، جس میں انسان کی وفاداری، اخلاص اور آمادگی کو پرکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض الٰہی امتحانات بہت نمایاں ہوتے ہیں، جبکہ بعض خاموشی سے گزر جاتے ہیں اور انسان ان کی اہمیت کو سمجھے بغیر عظیم مواقع کھو دیتا ہے۔ ان کے بقول واقعۂ کربلا کے بعد توبہ کرنے والوں کی تحریک اس بات کی مثال ہے کہ بروقت امامؑ کی نصرت سے غفلت بعد کی قربانیوں کے باوجود اس عظیم مقام کو حاصل نہیں کر سکتی۔

استاد پناہیان نے شبِ عاشورا کے ایک واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ نے اپنے ایک صحابی کو گرفتار بیٹے کی رہائی کے لیے جانے کی اجازت دی، مگر اس وفادار ساتھی نے امامؑ کی معیت کو ہر ذاتی تعلق اور مصلحت پر ترجیح دی اور عرض کیا کہ میرا بیٹا آپ کے فرزند پر قربان ہے، میں آپ کو تنہا چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اربعین بھی ایسا ہی امتحان ہے، جہاں انسان کو اپنی ذاتی مصروفیات اور مصلحتوں کے مقابلے میں امام حسینؑ کی خدمت اور شعائرِ حسینی کی عظمت کو ترجیح دینی چاہیے۔ ان کے مطابق جو لوگ معمولی دنیوی مفادات کی وجہ سے اس موقع سے محروم رہ جاتے ہیں، وہ ایک عظیم روحانی نعمت سے بھی محروم ہو سکتے ہیں۔ اربعین انسان کی وفاداری اور ظہورِ امامؑ کے لیے حقیقی آمادگی کا عملی معیار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha